پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Peshawar Terrorism

Peshawar Terrorism

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کر کے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پشاور اور مضافات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی ایک ماہ قبل گرفتار کیےگئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی جس میں زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹرگولے اور 179اینٹی ائیر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔