پشاور : متنی میں گاڑی پر فائرنگ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں جمعہ کی شب ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گلزار چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام نے ذرائع کو بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے متنی کے قریبی علاقہ سرہ خاورہ سے فائرنگ کی۔ جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جب کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔