پشاور : ہزار خوانی میں واقع گودام میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں رنگ روڈ پر واقع گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے گودام کی چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد وقوع سے 2 افراد کی لاشوں کو گودام سے نکال لیا ہے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔