پشاور : دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورمیں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دوگروپوں کے درمیان ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 راہگیر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کے بعد ہزار خوانی کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔