پشاور : دو سگی بہنوں سے اغوا کے بعد زیادتی، 4 ملزم گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) لاہور کے بعد پشاور میں بھی دو سگی بہنوں کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حسن گڑھی کی رہائشی بہنوں کو دو ستمبر کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

دونوں کو پانچ روز بعد کو بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا گیا۔ پولیس نے چار مبینہ ملزموں، راشد، سلیم اللہ، سید اکبر اور زمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب زیادتی کا معاملہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی زیر بحث ہے۔