پشاور : خواتین بازاروں کو حساس قرار دینے کا فیصلہ

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) عیدالفطر پر امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے صوبائی دارلحکومت پشاور کے خواتین بازاروں کو حساس ترین قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیدالفطر پر امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے صوبائی دارلحکومت پشاور کے خواتین بازاروں کو حساس ترین قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پشاور کینٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ تین دن کے موقع پر صدر کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ پشاور کینٹ کو سیل کرنے کے حوالے سے انتظامیہ نے تاجروں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر مینا بازار، شاہین بازار اور کوچی بازار میں بیسویں رمضان المبارک سے لیڈیز پولیس کے علاوہ مرد پولیس کو بھی داخلی۔

اور خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا اور اکیس رمضان المبارک سے مردوں کے ان بازاروں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔ خواتین بازاروں میں امن اومان کی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔