پشاور: ورکشاپ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

 Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اسیکم چوک میں گاڑیوں کی ورکشاپ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

پشاور میں اسکیم چوک میں گاڑیوں کی ورکشاپ کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اہسپتال منتقل کر دیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔