پسرور میں چیتا پکڑا گیا، تین افراد زخمی

Cheetah

Cheetah

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ کے قریب نواحی گاوں سے ایک چیتے کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پکڑ لیا گیا۔ چیتے کے حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پسرور کے نواحی گاؤں آدو کے میں اچانک ایک چیتا آ گیا، جس نے حملہ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔

مقامی افراد نے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ گنے کے کھیت میں جاچھپا، لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو عملے کو طلب کر لیا۔

6 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد چیتے کو بے ہوش کر کے پکڑ لیا گیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔