پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا شدید رد عمل

Power

Power

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں پیڑول پمپ بند ہو گئے اور لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بند پیٹرول پمپ رات 12 بجے کے بعد کھلے جب نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے۔

انکی تو موجودہ حکومت سے بہت توقعات تھیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے تو غریب عوام مہنگائی تلے دب کر رہ جائیگی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی جتنی قیمتیں بڑھانی ہیں ایک ہی بار بڑھا دے۔