فلاڈیلفیا : چار منزلہ عمارت منہدم ، 3 افراد زندہ دب گئے

Philadelphia

Philadelphia

امریکہ (جیوڈیسج) کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے تین افراد زندہ دفن ہو گئے جبکہ بارہ زخمیوں کو ملبے سے نکال لیاگیا ۔ مقامی حکام کے مطابق عمارت کے زمیں بوس ہونے کے وقت نزدیک ہی واقع ایک دوسری عمارت کو گرانے کا کام جاری تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے کم از کم بارہ افراد کو طبی امداد کے لیے ھسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ تین افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق زمیں بوس ہونے والی عمارت چار منزلہ تھی جس کی پہلی منزل پر ایک ریسٹوران بھی قائم تھا۔ جائے حادثہ پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔