پیرمحل: سڑک کے حادثات میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی

پیرمحل: سڑک کے حادثات میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے حادثات میں بڈھن موڑ کی رہائشی خواتین خالد ہ بی بی زوجہ شہادت ، رابعہ دختر ظفر جبکہ چک نمبر 313 گ ب کا رہائشی محمد سلیم ولد علی محمد زخمی ہو گیا۔

کمالیہ کا رہائشی نوراکبر ولد غلام رسول اپنی اہلیہ زرینہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ سڑک کے حادثہ میں دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے زخمیوں کو رول ہیلتھ سنٹر سندیلیانوالی اور سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی۔