پیرمحل کی خبریں 30/8/2014

پیرمحل (نامہ نگار) منشیات فروش اور شراب فروش گرفتار بھاری مقدارمیں شراب اور منشیات برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے گرفتار ملزم اکبر علی عرف بھورا ولد سردار سے ایک گلو 15گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا سی پلاٹ بستی اوڈ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر بابر علی ولد لطیف قوم مغل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 21بوتل پونڈے برآمد کرکے مقدمہ در ج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل پیرمحل ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کی گاڑی سے محروم آئے رو زحادثات اور آتش زدگی کے واقعات میں شہریوں کا جانی ومالی نقصان فی الفور تحصیل پیرمحل میں ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کی گاڑی فراہم کی جائے چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پیرمحل تحصیل جس کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے جس کے اردگرد صنعتی ایریا اور 50سے زائد چکوک موجود ہے پیرمحل شہر اور سندیلیانوالی فیصل آباد ملتان روڈ پر موجود ہے اس روڈ پرروزانہ ہزاروں کی تعدا دمیں لوڈر ان لوڈر اور مسافر گاڑیاں آتی جاتی ہے ٹرانسپورٹر کی لاپرواہی کے باعث روزانہ حادثات معمول ہے جس میں درجنوں زخمی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث موت کی وادی میںچلے جاتے ہیں طبی امداد کے لیے رجانہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریسکیو1122کی گاڑی آتی ہے اس وقت تک مریض طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کی آغوش میںچلاجاتاہے تحصیل پیرمحل میںریسکیو 1122سروس کی فراہمی کا ڈائریکٹر جنرل نے وعدہ بھی کیا مگر اس پرعملدرآمد نہ ہوسکا اسی طرح پیرمحل کی 12کروڑ روپے سالانہ آمدنی ہونے کے باوجود ٹائون کمیٹی پیرمحل کو فائر بریگیڈ کی گاڑی فراہم نہ کی جاسکی جس سے شہر کے اندر آتش زدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکسترہونے کے درجنوں واقعات ہوچکے ہیں چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو ر سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تحصیل پیرمحل میںریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کی گاڑی فراہم کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو بڑے بڑے جلسے کرکے ملک اورعوام کومعاشی بحران میں مبتلا کرنے کی بجائے ملک میںجاری بحرانوں کے خاتمہ کے لیے کردار اداکرنا ہوگا انسانیت کوسرمایہ دارانہ نظام اور بڑی طاقتوں نے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لیے بحرانوں کاشکار کرکے اپنے ایجنٹ پھیلا دیے جو ان عالمی استعماری قوتوں کے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لیے نئے نئے حربوں سے اپنے فرائض کو انجام دے کر اپنے اپنے ممالک کے عوام کو معاشی بدحالی کا شکار کیے ہوئے پاکستان کو عالمی استعماری قوتوں کے عزائم کی تکمیل سے بچانے کے لئے متفقہ قومی پالیسی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد فاروق آف کنیڈین نیشنلٹی ہولڈر آف چک 327گ ب والے چوہدری جبار جٹ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پیرمحل بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا نہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی ادارں نے اپنے معاشی مفادات کے لیے حکومتوں کو یرغمال بنا رکھاہے جس کی وجہ سے دنیا کے وسائل لوگوں کی فلاح و بہبود کے بجائے قرضوںکی واپسی اور مالیاتی خسارے کو پورا کرنے پر صرف کئے جارہے ہیں ان ممالک کے سیاستدان ان قوتوں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے اپنی خود مختار ی اور سالمیت کو دائو پر لگا کر اپنے عوام پر نت نئے ٹیکسز لگاکر عوام کی رگوں سے خون نچوڑنے کے درپے ہیں جن سیاستدانوں کو اقتدار حاصل نہیں وہ اقتدار تک پہنچنے کے لیے ملک وقوم کا زرکثیر خرچ کرکے بڑے بڑے جلسے ریلیاں منعقد کرکے قوم کے دکھوں میں اضافہ کررہے ہیں حالانکہ ان سیاسی قوتوں کو اپنے تمام تر وسائل ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ کے لیے صرف کرنے چاہیے یا ان قوتوں کے خلاف جو قوم کو ان بحرانوں کا شکار کررہی ہے مگر ان کے وسائل بحرانوں کے خاتمہ کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں پر خرچ ہونا قابل افسوس ہے اب وہ وقت نہیں کہ ایک دوسرے پر الزامات عائد کرکے اقتدار کی راہیں ہموار کرکے عوام کو بحرانوں کے سمندر میں بے یارومددگار چھوڑدیا جائے ایک دوسرے کے خلاف بڑے بڑے جلسوں ریلیوں پر خرچ ہونی والی رقم کوملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ پر خرچ کرکے ملک کے قومی اداروں کو بچانا چاہیے تھا نا کہ ملک کی معیثت کو اپنی پسند ناپسند پر دائو پر لگادیاجائے ملک کے سیاستدان اگر حکمت عملی اور ذاتی مفاد سے ہٹ کر ملک کی سلامتی کیلئے کام کریں تو ہمارا ملک بحرانوں کی طرف نہیں جا سکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) محنت کش کا تندور مسمار کرنے پر محنت کش کاروڈ بلاک کرکے احتجاج تفصیل کے مطابق محمد اکرم ولد محرم نے سبزمنڈی تالاری اڈاروڈ کوثر آباد کے قریب سخی لجپال کے نام سے نان کلچہ کاتندور لگارکھا ہے ساتھ والے دکاندارعثمان نے ٹائون کمیٹی پیرمحل کے عملہ کو درخواست دی جس نے عثمان کی درخواست پر محمد اکرم کا تندور مسمار کردیا محمدا کرم نے پھٹے رکھ کر سبزمنڈی روڈ تالاری اڈا روڈبلاک کرکے احتجاج کیا اور کئی گھنٹے احتجاج کرتے ہوئے شہر بھر کی تجاوزات کو نظر انداز کرتے ہوئے تندور مسمار کرکے روٹی روزی سے محروم کرنے پر ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے دفتر کے سامنے خود سوزی کی دھمکی دی مقامی پولیس نے محنت کش سے مذاکرات کرکے روڈکوکلیئر کروایا

Pir Mahal Picture

Pir Mahal Picture