پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ کہ آزاد سلطنوں میں عوام کی طاقت تسلیم کر کے اسے حق رائے کا حق دینا جمہوریت کی شان ہے

راولپنڈی( این این اے ) چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ کہ آزاد سلطنوں میں عوام کی طاقت تسلیم کر کے اسے حق رائے کا حق دینا جمہوریت کی شان ہے۔ جمہوریت کیسی بھی ہو، آمریت سے لاکھ درجے بہتر ہوتی ہے۔ شجر سیاست عوام کی خدمت سے پروان چڑ ھتا ہے ۔فرسودہ نظام کا پر نالہ تبدیل کرنے کیلیے قوم اچھے سچے اور دیندار، خدمت گزار نمائندوں کا ساتھ دے۔ تاکہ شجر جمہورت کے پاکستان کی آزادی کا پرچم بھی قیامت تک لہراتا رہے۔

جمہور کی خدمت سے جمہوریت کا میعار بلند ہوگا ۔اے پی سی اجلاس کے اعلامیہ پر عمل درآمد نہ ہونے سے قوم کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ جمہوریت کے دعویداروں کا امتحان ہیں، کہ وہ جمہوریت کو کسی سازشی کے بھینٹ نہ چڑ ھنے دیں ۔غیرت مند قومیں مشکلات سے گھبرایا نہیں کرتی۔اب وقت آگیا ہے، جب پا کستان کو ایک عہد ساز دور میں داخل ہونے کے لیے سمت کا تعین ہوتا نظر آرہا ہے۔ لہذا کسی بھی سیاسی مصلحت اور بیرونی پریشر کو آڑ ے نہ آنے دیا جائے۔

اظہار بخاری نے کہا سیاست صرف ایک دوسرے کو بُراکہنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔ایک دوسرے پر تنقید کا بازار کھولنے پر پاکستان ترقی کی منزل سے کوسوں دور ہوگیا۔ذاتی مفاد کو قومی مقاصد پر ترجیح دینے والے ہمارے نمائندے نہیں ہو سکتے۔ سیاست مذھب کا حصہ ہے، لیکن مفاد پرستوں نے سیاست کو بھی تجارت بنا دیا۔ دُنیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیے ہوئے سیاسی نظام کی عظمتوں سے محروم ہے۔ اسلامی سیاست برائی کی شاخ نہیں، جڑ کاٹتی ہے۔

اسلامی سوچ اور اچھا کردار اقتدارسے زیادہ ضروری ہے۔ کامیابی کسی کادل دکھا نے سے نہیں، دعائوں سے ملا کرتی ہے۔ دل آزاری سے نہیں، انکساری سے ملا کرتی ہے۔ سیاست دان آپس میں لڑنے کی بجائے فرسودہ نظام کے خلاف لڑیں۔ تو قوم کے مسائل کے خود بخود حل ہو جائیں گے۔ لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے، کہ سیاست دان آپس میں لڑنے کی بجائے متحد ہو کر فرسودہ نظام اور دھشتگردی کے خلاف لڑیں۔