سی پلاٹ بلال کالونی، گلی کے درمیان میں گندے پانی کے جوہڑ کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن مچھروں اور ڈینگی کی بہتات سمیت اہل محلہ بدبو تعفن اور گندگی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے

پیرمحل (این این اے) سی پلاٹ بلال کالونی، گلی کے درمیان میں گندے پانی کے جوہڑ کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن مچھروں اور ڈینگی کی بہتات سمیت اہل محلہ بدبو تعفن اور گندگی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے گندے پانی میں مچھر اور ڈینگی
افزائش پارہے ہیں درجنوں مرد وخواتین ملیریا کاشکار تفصیل کے مطابق سی پلاٹ بلال کالونی پیرمحل کے رہائشی عقیل اشرف نے گندے پانی کا جوہڑ بنا کر مکینوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

اہل محلہ نے ڈینگی اور ملیریا کی وباء کے پیش نظر محمد عقیل اشرف کو کئی بار گندے پانی کے گڑھے کو بند کرنے کی درخواست کی جس نے گندے پانی کے گڑھے کو بند کرنے کی بجائے اہل محلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں او رغلیظ قسم کی گالیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے عقیل اشرف کے گندے پانی کے گڑھے کے باعث اہل محلہ کے چھوٹے چھوٹے بچے مرد خواتین ملیریا کا شکار ہوچکے ہیں حکومت پنجاب کی ملیریا اور ڈینگی کی مہم کے باوجو د سینہ زوری اہل محلہ کو سخت اذیت میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔

اپنی بھینسوں کو گلی کے درمیان میں کھڑا کر کے اس کا پانی اور بھینسوں کا گوبر الگ سے زمین پر پھینک دیتا ہے جس سے ٹیٹنس جیسا موذی مرض جنم لے رہا ہے شرا فت علی ولد مشتا ق احمد اور اہل محلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، کمشنر فیصل آباد، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ، ای ڈی اوہیلتھ کے نام بھیجی گئی درخواستوں میں گندے پانی کے جوہڑ کو فی الفور بندکروانے کا مطالبہ کیا ہے