کرم ایجنسی میں جھڑپیں، کیپٹن سمیت 2 اہلکار جاں بحق، 15 شدت پسند ہلاک

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ سے کیپٹن سمیت دو اہلکار جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آج علی الصبح وسطی کرم کے علاقے زرمینہ میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔

جس میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہوگیے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کیپٹن احمد رضا، ایک سپاہی شامل ہیں۔ زخمیوں میں ایک میجر، دو کپٹن شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹل ہنگو سی ایم ایچ منتقل کردیا۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی اور جٹ طیاروں کی بمباری سے 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔