کرم ایجنسی، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 12 شدت پسند ہلاک، 2 اہلکار شہید

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جوڈیسک) کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے،12 شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقے پاڑا چمکنی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے، جھڑپ کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس میں بارہ شدت پسند ہلاک اور چار ٹھکانے تباہ ہو گئے۔