شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہو گا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں صوبے میں جاری بجلی کے چھوٹے منصوبوں سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

اور ان کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خسرہ سے ہلاکتوں پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور امکان ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں اس رپورٹ کے پیش ہونے کے بعد جن افسران کی غفلت پائی گئی ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔