فیصل آباد : شہریوں پر تشدد کر نیوالے 5 پولیس اہلکار معطل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گھروں میں داخل ہو کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد اعلی حکام نے اس کا نوٹس لیا تھا۔ پنجاب حکومت نے گھروں میں زبردستی داخل ہو کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن میں ہیڈ کانسٹیبل حیات ، کانسٹیبل بابر ، توصیف ، عابد حسین اور زوہیب شامل ہیں۔