مسلم لیگ (ن )لائرز فورم کا اجلاس میاں نواز شریف پرمکمل اعتماد کا اظہار

لاہور : مسلم لیگ (ن )لائرز فورم کا اجلاس مرکزی صدر نصیر بھٹہ ایم این اے کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق صدر ایم ایل ایف خواجہ محمود احمد ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد اور چوہدری شاہ نواز ڈھلو سمیت کثیر تعداد میں عہدے داروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

سب نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی کہ ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن کو پر امن بنایا جائے اور نگران حکومت کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ کسی کو کسی پر کوئی اعتراض کرنے کا موقعہ نہ مل سکے۔