مسلم لیگ ن کی حکومت کسی شارٹ کٹ کا سہارا لئے بغیر مسائل حل کرے گی : امتیازعلی شاکر

لاہور: سینئرنائب صدر، مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو، میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر نے گزشتہ روز صحافیوں کے وفد جن میںصدر پریس کلب کاہنہ سید زہد حسین، جنرل سیکرٹری فداحسین جٹ سینئر نائب صدر اشفاق احمد بھٹی، یوسف نجمی۔

مرید حسین سیال، ڈاکٹر محمد اکرام، اشفاق رانجا، عمر شفیق ملک، احمد حفیظ ،حاجی ارشد ملک، حاجی اسلم، مرزا ابرار بیگ اور دیگر شامل تھے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کا سہرا پوری صحافتی برادری کے سر ہے، اگر میڈیا موثر کردار ادا نہ کرتا تو الیکشن 2013ء کے نتائج کچھ اور ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ میڈیا آئندہ بھی مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، رائو ناصر علی خاں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف عوام کو سبز باغ دکھاکر بہلانے کی بجائے قوم کو اعتماد میں لے کر مسائل کا دیر پا حل چاہتے ہیں۔

اس موقع پر امتیاز علی شاکر نے اُمید ظاہر کی میاں نواز شریف صحافی برادری کے جان مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہتر حکمت عمل بنا کر اُن کے جائز حقوق دلانے کے لئے جلد قانون سازی کریں گے۔