میاں نوازشریف کشمیری قوم کے محسن ہیں مسلم لیگ ن کی مضبوطی دراصل تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میاں نوازشریف کشمیری قوم کے محسن ہیں مسلم لیگ ن کی مضبوطی دراصل تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے 11مئی کو مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ کے صدر کرنل(ر)وقار احمد نور نے پاکستان کے اندر مختلف انتخابی حلقوں کے اندر مسلم لیگ ن کے امیدوارکی الیکشن مہم کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی 5سالوں میں عوام کو مایوسی ،بدامنی اور بدحالی کے سواکچھ نہیں دے سکی ملکی سلامتی اور معیشت کو داؤ پر لگا دیا گیا بے روزگاری ،مہنگائی ،کرپشن اور لاقانونیت کو فروغ دیا گیا ملک کو اندھیروں میںڈبو دیا گیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان کے وفاق اور تبدیلی کی علامت ہے۔

مسلم لیگ نے پنجاب کے اندر ریکارڈ تعمیروترقی کروائی ہے پاکستانی عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے 11مئی کا دن مسلم لیگ کی کامیابی کا دن ہو گا مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز سمیت چاروں صوبوں کے اندر حکومت بنائے گی۔

میاںنواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے اندر تعمیروترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا پاکستان کے اندرکشمیری مسلم لیگ کو ووٹ دیکر تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچائیں گے۔