پرائیویٹ ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کاتا سیسی اجلاس نذیر ہسپتال میں منعقد ہوا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرائیویٹ ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کاتاسیسی اجلاس نذیر ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرریاض حسین مرزا،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بھمبرڈاکٹراقبال حسین چوہدری ،چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرعبدالرحمن،ڈاکٹرمظہر اقبال۔

سرجن ڈاکٹر محمدانور،ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹرعمران صدیق،ڈاکٹردائم اقبال اور صدرPMAضلع بھمبرڈاکٹرمحبوب احمد چوہدری نے شرکت ی اجلاس میں بھمبر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں فعال بنانے کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر ریاض احمد مرزاکو تنظیم کا بانی صدر منتخب کیا گیا جبکہ ڈاکٹردائم اقبال جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹرعطاء الرحمن کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔