اسلام آباد: جیب حادثے کا شکار، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) چھٹیاں سے کھنڈیاں شکریاں جانے والی جیپ حادثے کا شکار ہو گئی ایک نوجوان جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق جیپ چھٹیاں سے کھنڈیاں شکریاں جاتے ہوئے راستے میں حادثہ کا شکار ہو ئی جس کے باعث تیمور ولد چوہدری رحمت اﷲ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ریٹائرڈ مدرس امیر احمد خان، عدیل ولد علی خان اور ایک نامعلوم مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو مظفر آباد کے سرکاری ہسپتال میں پہنچا یا جبکہ جاں بحق نوجون کی میت اس کے گاؤں کھنڈیاں شکریاں پہنچی تو کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی، رقت آمیز مناظر تھے۔