پولیس کی کارروائیوں میں 218 ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ اور دستی بم برآمد

Operations

Operations

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 218 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے خطرناک اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور شراب بر آمد کر لی۔

کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 78چھاپہ مار کارروائیوں میں مجموعی طور پر 218 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کی 5 گنز ، 2 گرنیڈ ، 425 گرام چرس اور 2 بوتل شراب برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمات میں ملوث 3 ، دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم ، چوری و ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث 2 ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4 ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت 9 ، مفرور 2 اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث 197 ملزمان شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔