پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

Indian Army Firing– Breaking News – Geo.tv

Indian Army Firing– Breaking News – Geo.tv

Indian Army Firing– Breaking News – Geo.tv

Indian Army Firing– Breaking News – Geo.tv

مظفر آباد: بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر پونچھ سیکٹر میں آج صبح بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چند ماہ قبل پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی واہگہ بارڈر پر ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں اطراف سے ایل او سی پر فائرنگ سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم آج صبح بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔