نوسوچالیس میگا واٹ بجلی کی پیداوار کیلئے دو پن بجلی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

Khawaja Mohammad Asif

Khawaja Mohammad Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ نے نو سو چالیس میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے دو نئے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔

پی پی آئی بی کا اجلاس وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ملک میں بجلی کی صورتحال اور نئے منصوبوں کے حوالے سے نکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سو میگاواٹ صلاحیت کے کوٹلی پن بجلی منصوبے کی بین الاقوامی بڈنگ کی منظوری دی گئی جبکہ آٹھ سو چالیس میگاواٹ کے سکی کناری پن بجلی منصوبے اور سو میگاواٹ کے گل پور پن بجلی منصوبے پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران حکام نے بورڈ کا بتایا کہ چار سو دس میگاواٹ کا نیا اوچ پاور پلانٹ جلد پیداوار شروع کر دے گا۔