پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی، بلاول کا دعویٰ

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق اور وسائل کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ساتھ ہی دیگر جماعتوں کو نشانے پر لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا چہرہ قرار دے دیا ،ان کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی،غربت اور بے روزگاری ہے۔

بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔