پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئے دعا گو ہے: قاضی احمد سعید

لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئے دعا گو ہے تاکہ جمہوریت پانچ سال تک ڈی ریل نہ ہو بلاول بھٹو کاجذبہ دیکھ کر بڑے بڑے لیڈر گھبرا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی، پیپلز پارٹی جلائو گھیرائو کی سیاست سے مبرا ہے اس سے انارکی پھیلاتی ہے،البتہ مسلم لیگ ن بھی ماضی کی سیاست کو نہ دہرائے، پیپلز پارٹی صبر و تحمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔

حکومت پر تنقید کرنا پیپلز پارٹی کا آئینی حق ہے اگر حکومت پر تنقید نہ کی جائے تو حکمران سیاہ و سفید کے مالک بن جاتے ہیں۔