سید منور حسن کی جانب سے جعفر ایکسپریس دھماکے کی مذمت

Syed Munawar Hasan

Syed Munawar Hasan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور امیر جماعت اسلامی منورحسن نے جعفر ایکسپریس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے کو ملک دشمن قوتوں کی کارروائی قرار دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بعض غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی سلامتی پر حملہ آورہیں اور دہشت گردی کے ذریعے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔