صدر ایردوان کا روسی ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ امور پر غور

 Vladimir Putin and Tayyip Erdogan

Vladimir Putin and Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولا دیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

کریملن کے مطابق، دونون صدور کی بات چیت میں علاقائی و عالمی معاملات پر غور کیا گیا۔

اس بات چیت میں روس کی جانب سے امریکہ اور نیٹو کی سلامتی سے متعلق مختلف ضمانتوں پر غور کرنے، قفقاز ،شام اور لیبیا کے ہمراہ مختلف علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

علاوہ ازیں بات چیت میں دونوں صدور نے روس اور ترکی کے درمیان مفید مکالمت پر مبنی اشتراک سازی کے فروغ کی بھی تائید کی گئی۔