صدر ٹرمپ کا فرانسیسی ہم منصب ماکروں سے ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال: وائٹ ہاؤس

Donald Trump and Emmanuel Macron

Donald Trump and Emmanuel Macron

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب عمانوایل ماکروں سے ٹیلی فون پر ایران کے جوہری پروگرام اور یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ دونوں لیڈروں نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے کوششوں کے بارے میں بات چیت کی ہے اوراس کےمشرقِ اوسط کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے تخریبی کردار کے خاتمے پر بھی گفتگو کی ہے‘‘۔

فرانسیسی صدر ماکروں نے ہفتے کے روز ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ایک گھنٹے تک گفتگو کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کی بحالی کےلیے سازگار حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرانے اور اس کو مشرقِ اوسط میں متشدد سرگرمیوں سے رکوانے کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔