صدارتی انتخابات سے قبل الیکٹورل کالج کا مکمل ہونا ضروری ہے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل الیکٹورل کالج کا مکمل ہونا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کو معلوم ہے کہ الیکٹورل کالج مکمل نہیں اس کے باوجو د صدارتی انتخاب کے لیے تاریخ مقرر کردی گئی۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی بیالیس نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہے۔

اس لیے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات سے قبل ان نشستوں کو پر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ رانا بھگوان داس کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہے تاہم بعض قانونی پیچیدگیوں کو بات چیت کے ذریعے دور کیا جائے گا جس کے لیے کل حکومت سے باقاعدہ بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ منگلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پیپلز پارٹی کا منصوبہ ہے۔ نواز شریف کا اس کا کریڈٹ نہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں کی سازش پر حکومت کی جانب سے خاموشی مجرمانہ ہے۔