حکومت کی جانب سے سستے رمضان بازاروں میں قیمتیں کم ,مگر اشیا غیر معیاری

Cheap Ramadan bazaars

Cheap Ramadan bazaars

حکومت کی جانب سے سستے رمضان بازاروں میں قیمتیں تو کچھ کم ہیں لیکن اشیا غیر معیاری فروخت ہورہی ہیں ۔ لاہور اور فیصل آباد میں لگائے گئے رمضان بازار میں لوگ حکومت سے نالاں ہیں عام بازاروں میں تو مہنگی اشیا خورو نوش سفید پوش افراد کا منہ چڑاتی ہیں۔ اور سستے رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیا کر دیتی ہیں پریشان۔۔حکومت نے سستے رمضان بازار تو لگا لئے مگر معیاری اشیا کی فراہمی سے قاصر ہے۔لاہور شادمان میں لگے رمضان بازار میں چیزیں بھی سب موجود ہیں قیمت بھی تھوڑی مناسب ہے مگر اشیا خوردنوش معیاری نہیں۔

بازار میں آئے خریدارون کا کہنا تھا کہ پرائز اینڈ کوالٹی کنٹرول کمیٹی کا بازار میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتا۔فیصل آباد میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں شہر میں لگے بیشتر رمضان بازاروں میں اشیا کچھ سستی مگر غیر معیاری ہیں۔ شہر میں لگائے گئے کچھ بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کے سبب عوام سے منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں بچت سے حاصل رقم شاید اب انہیں اپنی صحت پہ خرچ کرنا ہوگی۔