وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

Prime Minister

Prime Minister

کراچی (جیوڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلی سطح اجلاس، وزیر داخلہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوں گے۔ شہر قائد میں دور روزہ قیام اور امن وامان کے حوالے سے فیصلوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس جار ہے جس میں وزیر داخلہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی اور دیگر آپشنز کے علاوہ نیشنل سیکورٹی اور دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی و خارجہ سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ شام پر ممکنہ امریکی حملے کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ سڑیٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے نیو کلیئر اثاثے انتہائی محفوظ ہیں۔ ایٹمی اثاثے انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کے بین الاقوامی خدشات غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں توازن کے لیے پاکستان کے پاس کم سے کم نیوکلیئر صلاحیت ہے۔