وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر غور

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں راولپنڈی سے اسلام آباد تک میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ فارم ہاوٴس رائیونڈ میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ راولپنڈی میٹرو بس منصوبے سے روزانہ ہزاروں افراد استفادہ کریں گے۔