ہنزہ: منجمد عطا آباد جھیل میں کشتی پھنس گئی، 40 مسافر سوار ہیں

Atta Abad lake

Atta Abad lake

ہنزہ (جیوڈیسک) ہنزہ میں سردی کے باعث جمنے والی عطا آباد جھیل میں کشتی برف کے درمیان پھنس گئی، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 40 مسافر سوار ہیں۔ ذارئع کے مطابق ہنزہ نگر میں واقع عطا جھیل سخت سردی کے سبب منجمد ہوگئی ہے۔

جس کی وجہ سے تین روز سے کشتی کی سروس معطل ہے، سروس معطل ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت سفر پر جانے والی کشتی بیچ جھیل میں پھنس گئی، کشتی میں چالیس مقامی افراد سوار ہیں، جن میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل ہیں، پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے انتظامیہ سے مدد طلب کر لی گئی۔