ساہیوال: چلتی ٹرین سے باپ بیٹا گر کر جاں بحق

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال کے علاقے کچا کھوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے باپ بیٹا گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ طبعیت خراب ہونے پر ریل گاڑی کے ڈبے کے گیٹ پر آیا اور اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کے باعث نیچے گر گیا۔ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ قریب آیا اور وہ خود بھی پٹری پر جا گرا۔

حادثے کے بعد کراچی سے ساہیوال آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کافی دیر تک رکی رہی ابتدائی طور پر ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں ہیں۔