وزیراعظم نواز شریف کا سفارش کلچر کو ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، چودھری اصغر

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے صدر چودھری اصغر علی منہاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا سفارش کلچر کو ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام طبقوں کو مساوی حقوق کی فراہمی بہت ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں عارف ٹائون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواتین کو بھی وزیراعظم قرضہ سکیم سے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام شہریوں کو مساوی مواقع دینے ہونگے، وزیراعظم نے سفارش کلچر کے خاتمے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ماضی میں اقرباء پروری، کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالے سیاستدانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا۔