وزیر اعظم نواز شریف کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

 Nawaz Sharif, Imran Khan

Nawaz Sharif, Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات میں طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی جبکہ وزیراعظم آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پر بھی عمران خان کو اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار خان ، حکومتی مذاکراتی ٹیم کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی اور آصف کرمانی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔