ڈنگہ وگرد ونواح میں کچھ مسائل پہلے سے زیادہ گھمبیر شکل اختیار کر چکے ہیں

Gujarat

Gujarat

گجرات : ویسے تو پورے ملک میں حالات کم و پیش ایک جیسے ہی ہیں لیکن ڈنگہ وگرد ونواح میں کچھ مسائل پہلے سے زیادہ گھمبیر شکل اختیار کر چکے ہیں، جن میں تمباکو کولڈ سپاریاں ، انڈین گھٹکے کم سنی میں سگریٹ نوشی اورشیشہ نوشی اورامپور ٹڈ انرجی ڈرنکس ان رجسٹرڈ کمپنیز کے ناقص جوسز کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، بھانت بھانت کی رنگ برنگی سپاریاں ، ناقص میٹریل سے بنی ٹافیاں، پاپڑاوران گنت گھٹیا چیزیں ننھے بچوں کا دل لبھاتی ہیں اور وہ ان کے زہریلے اثرات سے بے خبر ان صبح و شام خریدتے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

ایک تو گھٹیا چیزیں نہ صرف نونہالان وطن جنہوں نے جوان ہو کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے بلکہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ناقص مصنوعات پر اور امپورٹڈ اشیاء جن پر ٹیکس ادا نہیں ہوتا اور نہ ہی قیمت درج ہوتی ہے سے ملکی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اور صارفین بھی پیسہ اور صحت کا نقصان کرتے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کی درستگی کے لیے وزیر اعلیٰ شہباز شریفکی ہدایت پر ڈی ایچ او کی سربراہی میں سخت آپریشن کیا جائے ، گھٹیا اور غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والوں سے لے کر سر عام فروخت کرنے والوں کو سخت جرمانے اور سزائیں دی جائیں تا کہ ایک صحت مند معاشرہ فروغ پا سکے اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔