مظاہرین کا احتجاج ریکارڈ ہو چکا، گھر واپس لوٹ جائیں، ترک وزیراعظم

Turkish Prime Minister

Turkish Prime Minister

انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم رجپ طیب اردوان نے کہا ہے کہ گیزی پارک مظاہرین کا احتجاج ریکارڈ ہو چکا ہے، وہ آج رات تک واپس گھروں کو لوٹ جائیں۔ انقرا میں اپنی جماعت کے ہیڈ کواٹر میں خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ گیزی پارک مظاہرین کی بات سن لی گئی ہے۔

اب مزید پر تشدد کارروائیوں کا وقت نہیں۔ گیزی پارک مظاہرین نے جب تک چاہا وہ وہاں موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین آج رات تک احتجاج ختم کرکے گھروں کو لوٹ جائیں۔