جارجیا : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 افراد گرفتار

Georgia

Georgia

جارجیا (جیوڈیسک) جارجیا میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد کا نام میکائل کادیو اور رضوان عمرو ہیں۔ دونوں افراد کو جارجیا کے شہر تبلیسی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے پاس روسی پاسپورٹ ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ میکائیل کا دیو 2011 سے انٹر پول کو مطلوب تھا اور جارجیا میں روپوش تھا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔