صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ساری پولیس حکمرانوں کے تحفظ میں لگی ہوئی ہے’ سعدیہ سہیل رانا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے عوام مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔

حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور ساری پولیس حکمرانوںکے تحفظ میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہ کہ پنجاب حکومت شیخ رشید کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے۔