حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے سیکٹر 33/C میں جاری نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے خدمت کا جو درس دیا ہے اس کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر معین پیر زادہ نے سیکٹر 33/C کورنگی 10,000 روڈ پر جاری نالے کی صفائی کے معائنہ پر کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے XEN کورنگی محمد مبین صدیقی کے ہمراہ نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی انہو ں نے مزید کہاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی بھی ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں میں نالے اور فلو ہو جاتے ہیں جس کے باعث نالوں کا گندا پانی شاہرائوں اور گلی محلوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔