تھانہ گلیانہ کے علاقے منگلیہ اور حسام کے درمیان برساتی نالہ ملکہ کے مقام پر گذشتہ رات کو ایلیٹ فورس کی گاڑی پر دوران گشت نامعلوم افراد کی فائرنگ

گلیانہ : تھانہ گلیانہ کے علاقے منگلیہ اور حسام کے درمیان برساتی نالہ ملکہ کے مقام پر گذشتہ رات کو ایلیٹ فورس کی گاڑی پر دوران گشت نامعلوم افراد کی فائرنگ گاڑی میں سوار ایلیٹ فورس کے جو ان معجزانہ طور پر محفوظ ر ہے۔

گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل، ایس ایچ او تھانہ گلیانہ امیر عباس چدھڑ اور انچارج پولیس چوکی ملکہ سید اختر حسین شاہ بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُ ٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔