عوامی خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے، متحدہ قومی موومنٹ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی، اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے ایم کیو ایم کے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا اقتدار میں ہوں یا اپوزیش میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے منصوبوں کی تعمیر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا سفر جار رکھے گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر 6 میں وسیع و عریض رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی، نشاط محمد ضیاء قادری،ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی،شاہ فیصل سیکٹراور یونٹس کے ذمہ دران علاقہ معززین و عوام کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت،توصیف احمد اور کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔

ایم این اے اقبال محمد علی خان نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے ،پاکستان کے معاشی حب شہر کراچی کو نظر انداز کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہاکہ حکومت وقت شہر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کرے اور علاقائی مسائل کے حل کے کراچی کے عوام کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکجز کا اعلان کیا جائے۔

اقبال محمد علی خان نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی میں حق پرست قیادت کا کردار تاریخ کا سنہرا باب ہے، علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے رفاہ عام جیم خان اسپورٹس اسٹیڈیم کے افتتاح پر شاہ فیصل ٹائون کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون میں شاہراہوں کی ترقی اور عوامی خدمت کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے مزید کھیل کے میدان ،پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔

اس موقع پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے کل بھی عوامی خدمت ہمارا مشن تھا اور آج بھی انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کراچی کو ترقی ،امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائیں گے۔

Muhammad Ali Khan

Muhammad Ali Khan