پنجاب کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio Campaign

Polio Campaign

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 5 روزہ مہم 11 جون تک جاری رہے گی جس میں 33 ہزار ٹیمیں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گی۔

انسداد پولیو مہم اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ،گجرانوالہ، جھنگ اور قصور میں جاری ہے جب کہ لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔