پنجاب اور سندھ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی

Cotton

Cotton

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب اور سندھ میں ہونے والی بارشوں سے فصل متاثر ہونے کے باعث کپاس کے نرخوں میں کمی شروع ہو گئی۔کپاس کی قیمت مزید سو روپے کمی سے سڑسٹھ سو روپے من ہو گئی۔

دو ہفتوں میں کپاس کے نرخوں میں پانچ سو روپے کمی ہو چکی ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے مطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں کپاس کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے فصل متاثر ہوئی ہے جبکہ بھارت اور چین کی جانب سے اپنے ذخائر کی فروخت شروع کرنے سے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنا شروع ہو چکی ہیں۔