پنجاب: میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے نئی پالیسی جاری

Exams

Exams

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات برائے 2021 کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی نئی پالیسی کے مطابق امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے۔

اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔