پنجاب،24 گھنٹوں کے دوران 43 افراد ڈینگی کا شکار، مجموعی تعداد 933 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تینتالیس افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

پنجاب میں ڈینگی کے مرض میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور ایک روز کے دوران پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے تینتالیس نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے چھبیس کا تعلق لاہور سے ہے۔اس طرح رواں سال لاہور میں ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد پانچ سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک 933 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔